نئی دہلی19دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت نے پنجاب میں راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے چار عہدیداروں کو نیم فوجی فورسز کے کمانڈوز کی وی آئی پی سیکورٹی فراہم کی جہاں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ان لوگوں کوسی آئی ایس ایف اہلکاروں پرمشتمل”ایکس“زمرہ کے تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ تب لیا گیا جب مرکزی سیکورٹی ایجنسیوں نے ان لیڈروں کو خطرے کی بات کہی۔یہ قدم اس سال کے شروع میں جالندھر میں سنگھ لیڈر جگدیش گگنیجا پر حملے کے بعداٹھایاجا رہاہے۔آر ایس ایس کے جن چار افسران کو وی آئی پی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ان میں رامیشور(لدھیانہ) پرمودجی(امرتسر) رام گوپال جی(جالدھن)اورکلدیپ جی بھگت(جالندھر)شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف کی چار الگ تھلگ ٹیم اس ذمہ داری کوجلدہی سنبھالے گی۔